اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں ہندوستان کی پاکستان کو دو ٹوک ’پہلے اپنا ملک سنبھالو!‘

مسئلہ کشمیر پر یو این ایچ آر سی میں ہندوستان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو کرارا جواب دیا ہے۔ دہشت گردی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کے حوالہ سے بھی ہندوستان نے پاکستان کی مذمت کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) میں پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے الزامات پر ہندوستان نے کرارا جواب دیا ہے۔ رپورت کے مطابق ہندوستانی سفارت کار سیما پوجانی نے پاکستان کو دہشت گردی کے مسئلہ پر آڑے ہاتھ لیا اور اسے آئینہ دکھانے کا کام کیا۔

سیما پوجانی نے کہا کہ آج پاکستان میں کوئی مذہبی اقلیت آزادی سے نہیں رہ سکتی اور نہ ہی اپنے مذہب پر عمل کر سکتی ہے۔ پاکستان کی پالیسیاں دنیا بھر میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کے اپنے کمیشن آف انکوائری کو گزشتہ ایک دہائی میں جبری گمشدگیوں کی 8463 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بلوچ عوام اس ظالمانہ پالیسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ طلباء، ڈاکٹر، انجینئر، اساتذہ اور کمیونٹی لیڈر معمول کے مطابق غائب ہو جاتے ہیں۔


ہندوستان نے کشمیر پر بھی پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ پوجانی نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹیریٹری کے پورے علاقے ہندوستان کا حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پڑوسی ملک ہمیشہ ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث رہا ہے۔ یہ پاکستان کی غلط ترجیحات کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی طور پر ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */