رمضان کے مہینے میں وادی کشمیر میں مہنگائی کی نئی لہر، عوام بے حال

وادی کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں ، قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام سبزی اور پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>کشمیر میں رمضان / Getty Images&nbsp;</p></div>

کشمیر میں رمضان / Getty Images

user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں ، قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام سبزی اور پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ رمضان المبارک میں افطار کا اہم جز کھجور بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے، کھجور کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس وقت سری نگر میں ساگ اسی روپیہ فی کلو، آلو چالیس سے پچاس روپیہ فی کلو، بینگن اسی روپیہ ، کھیرا پچاس روپیہ کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ یہی حال پھلوں کا ہے، رمضان سے قبل اسی روپیہ درجن ملنے والے کیلے اس وقت ڈیڑھ سو روپیہ تک پہنچ چکے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق گھی ، تازہ دودھ، دہی، مٹن، چاول کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔ گر چہ محکمہ فوڈ کے اہلکار چند مخصوص بازاروں میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر دورے کر رہے ہیں لیکن مجموعی طور پر وادی کشمیر میں اس وقت مہنگائی کا دیو قابو سے باہر ہو چکا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گراں فروشوں نے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔


مقدس مہینے میں ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سری نگر کے اہم بازاروں میں ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ خاطیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے قاصر نظر آر ہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں۔ عوامی حلقوں نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔