برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3869 افراد ہلاک

اس عرصے کے دوران برازیل میں کورونا کے 90638 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12748747 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

برازیلیا: عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ- 19) سے شدید دو چار برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے ریکارڈ 3,869 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 3,21,515 ہو گئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کی دیر رات یہ اطلا ع فراہم کی۔ اس عرصے کے دوران برازیل میں کورونا کے 90638 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12748747 ہوگئی ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل نے جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کو دی منظوری

برازیلیا: عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ- 19) سے شدید دو چار برازیل کی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی (انویسا) نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ انویسا نے بدھ کی دیر رات ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق انویسا کی کولیجیئل کونسل نے مشاورت کے بعد دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی جانسین اکائی کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ برازیل کی حکومت نے کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 3.8 کروڑ خوراکوں کا معاہدہ کیا ہے جس کی سپلائی اس سال کے اواخر میں کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔