گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12428 نئے معاملے، 356 مریض فوت

پیر کو ملک میں 64 لاکھ 75 ہزار 733 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 20 کروڑ سے زائد افراد کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 15 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 64 لاکھ 75 ہزار 733 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 20 کروڑ سے زائد افراد کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12428 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 2 ہزار 202 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15 ہزار 951 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 318 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3879 سے گھٹ کر ایک لاکھ 63 ہزار 816 رہ گئے ہیں۔


اسی عرصے میں 356 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 55 ہزار 68 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.48 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پررہ گئی ہے۔ ریاست کیرالہ اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2627 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ اب ان کی تعداد 75,337 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9010 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4817785 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 281 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28,873 ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 26,797 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 140028 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1586 سے بڑھ کر 6437025 ہو گئی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 12791 رہ گئے ہیں اور 14 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36033 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2647504 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔