’کیرالہ میں ایل ڈی ایف حکومت کے پہلے چھ ماہ میں صنعت کے شعبے کو کافی فائدہ‘

پی راجیو نے کہا کہ کوزی کوڈ میں کیرالہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے نئے دفتر کے کھلنے سے مالابار خطے کی صنعتی ترقی کو ایک نئی رفتار ملے گی۔

کیرالہ کے وزیر پی راجیو / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
کیرالہ کے وزیر پی راجیو / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کیرالہ کے صنعت کے وزیر پی راجیو نے کہا ہے کہ ریاست میں حکمران بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) حکومت کے پہلے چھ مہینوں میں صنعت کے شعبے نے خاطر خواہ فائدہ حاصل کیا ہے۔

پی راجیو نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے ٹی سی ایس کے ساتھ معاہدے پر دستخط، کوچی-بنگلور انڈسٹریل کوریڈور کے لیے زمین کا حصول، 4700 نئے ایم ایس ایم ای کا افتتاح، 37 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے ٹاٹا الیکسی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔


صنعت کے وزیر پی راجیو نے کہا کہ کوزی کوڈ میں کیرالہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے نئے دفتر کے کھلنے سے مالابار خطے کی صنعتی ترقی کو ایک نئی رفتار ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سلک (اسٹیل انڈسٹریز کیرالہ لمیٹڈ) کی دوبارہ تعمیر شدہ مینوفیکچرنگ یونٹ، چیرتھلا میں ایک پی ایس یو، واٹر میٹرو اور سی ایس این سولر سمیت کئی کمپنیاں مسابقتی مارکیٹ میں قیادت کر سکتی ہیں۔ کوچی-بنگلور انڈسٹریل کاریڈور کے لیے زمین کے حصول کے کام میں تیزی آئی ہے اور یہ آئندہ دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کاکناد میں ایک انوویشن پارک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔