دہلی میں تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کے اہلکار کی موت

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نوجوت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ وزارت خزانہ میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں اتوار یعنی 14 ستمبر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلو کار نے ایک موٹر سائیکل سوار جوڑے کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد موٹر سائیکل  سینٹرل ورج  سے ٹکرا گئی اور پھر توازن کھو کر بائیں طرف جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ دہلی کے دھولا کواں علاقے میں دہلی کینٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

معلومات کے مطابق، مرنے والے شخص کی شناخت ہری نگر کے رہنے والے نوجوت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر کام کر رہا تھا۔ نوجوت سنگھ اتوار  یعنی14 ستمبر کو اپنی بیوی کے ساتھ بائیک پر بنگلہ صاحب گرودوارہ سے گھر واپس آ رہا تھا۔ دریں اثناء دھولہ کوان علاقہ میں ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلو کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے زخمی نوجوت سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔ ساتھ ہی ان کی اہلیہ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، جن کا علاج جاری ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق جس بی ایم ڈبلو  کار نے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو ٹکر ماری اسے گروگرام کی رہائشی ایک خاتون چلا رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم خاتون کا شوہر ایک کاروباری ہے۔ اس سڑک حادثے میں ملزم خاتون اور اس کا شوہر بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس خوفناک سڑک حادثے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی دوران ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس نے حادثے کے بعد سڑک پر الٹنے والی بی ایم ڈبلو کار اور ڈیوائیڈر کے قریب سے ملنے والی موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔( بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔