راجستھان میں گئو نسل سے بھرے دو کنٹینر ضبط، ناراض لوگوں نے دو نوجوانوں کے ساتھ کی مار پیٹ

موقع پر پہنچی پولیس نے دو نوجوانوں کو پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تھانے لے گئی، دونوں کنٹینروں کو گئوشالہ لے جایا گیا اور جانوروں کو آزاد کرایا گیا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کوٹا: راجستھان کے ضلع کوٹا میں کوٹا-کتھون روڈ پر رائے پورہ کے قریب آج صبح دو کنٹینروں میں بھری درجنوں گائے کی نسل پکڑی گئیں۔ تقریباً 100 گئو نسل سے بھرے دو کنٹینروں کو دیکھ کر لوگ غصے میں تھے اور انہیں خدشہ تھا کہ ان کو مذبح خانے میں لے جایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے زوردار نعرے بازی کی اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس دوران ایک کنٹینر میں بیٹھے دو نوجوان ہنگامہ کر رہے لوگوں کے ہاتھ لگ گئے اور ہجوم میں شامل ان لوگوں نے گائے لے جانے کا مقصد پوچھے بغیر انہیں مارنا شروع کر دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تھانے لے گئی۔ دونوں کنٹینروں کو گئوشالہ لے جایا گیا اوران کو آزاد کرایا گیا۔ فی الحال اننت پورہ اور ادیوگ نگر تھانہ کی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔