مہاراشٹر میں کورونا کے سرگرم معاملے کم ہو کر 49812 رہ گئے

ریاست مہاراشٹر میں فی الحال 49812 ایکٹو کیسز ہیں اور ملک میں کیرالہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کیرالہ میں 2.37 لاکھ سے زیادہ ایکٹو کیسز ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ روز فعال معاملوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 49000 رہ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں 4154 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 6491179 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 44 لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 138061 ہو گئی۔

ریاست میں مزید 4524 لوگوں کی صحتیاب کے بعد انفیکشن سے صحتیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6299760 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند لوگوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملوں میں 417 کی کمی واقع ہوئی۔ ریاست مہاراشٹر میں فی الحال 49812 ایکٹو کیسز ہیں اور ملک میں کیرالہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کیرالہ میں 2.37 لاکھ سے زیادہ ایکٹو کیسز ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔