مہاراشٹر میں بورڈ کے امتحانات ’آف لائن‘ کرانے کا اعلان

بورڈ کے صدر نے بتایا کہ بارہویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات 14 فروری سے 04 مارچ تک جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات 25 فروری سے 14 مارچ تک منعقد ہوں گے۔

امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
امتحان، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات آف لائن منعقد ہوں گے۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس بار اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (ایچ ایس سی) کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔

بورڈ کے صدر شرد گوساوی نے کہا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ سے اور بارہویں جماعت کے امتحانات 4 مارچ سے شروع ہوں گے۔ بورڈ کے صدر نے بتایا کہ بارہویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات 14 فروری سے 04 مارچ تک جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات 25 فروری سے 14 مارچ تک منعقد ہوں گے۔


شرد گوساوی نے کہا کہ "امتحان آف لائن منعقد کیے جائیں گے کیونکہ طلباء کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس بار امتحانات وقت پر ہوں گے۔ اس سال دسویں جماعت کے 16.19 لاکھ اور بارہویں جماعت کے 14.65 لاکھ طلباء امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */