کیرالہ میں مزید 5 افراد زیکا وائرس کا شکار، متاثرین کی تعداد 28 ہوئی

وزیر صحت وینا جارج نے جمعرات کو یہ اطلاع دی، انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں چار خواتین شامل ہیں جن میں دو انایرا، ایک کِجہاکّیکوٹّم اور ایک کُنّوکُجھی کی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک شخص پتّوم کا رہنے والا ہے۔

زیکا وائرس وبا / علامتی تصویر
زیکا وائرس وبا / علامتی تصویر
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کیرالہ میں مزید پانچ افراد زیکا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ وزیر صحت وینا جارج نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں چار خواتین شامل ہیں جن میں دو انایرا، ایک کِجہاکّیکوٹّم اور ایک کُنّوکُجھی کی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک شخص پتّوم کا رہنے والا ہے۔

قبل ازیں کیرالہ میں پہلی بار ایک حاملہ خاتون (24) زیکا وائرس سے متاثر پائی گئی تھی حالانکہ وہ چھ دنوں میں صحتیاب ہو گئی اور ایک نجی اسپتال میں صحتمند بچے کو جنم دیا۔ کورونا وبا سے نبردآزما کیرالہ میں زیکا وائرس ایک اور بحران کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

اس پہلے کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے بدھ کو بتایا کہ ترواننت پورم کے انائرا علاقہ کے تین کلومیٹر کے دائرے میں زیکا وائرس کے انفیکشن کے ایک گروپ (کلسٹر) کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں زیکا وائرس کی صورت حال پر افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر وینا جارج نے کہا کہ اس بیماری کی روک تھام اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مچھروں کے خلاف فاگنگ کو متاثرہ علاقوں میں تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مائیکرو اسکیم تیار کی ہے اور ریکٹر نے کنٹرول سرگرمیوں کو تیز کرنے اور فاگنگ کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور ضلع انتظامیہ بھی اس کا ایک حصہ ہوگی اور تمام محکموں میں ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ وہ اگلے 7 دن تک فاگنگ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔