جھارکھنڈ میں گول گپے کھانے سے 40 افراد بیمار، اسپتال میں زیر علاج

جھارکھنڈ کے کوڈرما میں گول گپے کھانے سے 40 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ ان میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ کے کوڈرما میں گول گپے کھانے سے 40 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ ان میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بتایا گیا کہ جمعہ کی شام ضلع کے لوکائی پنچایت کے گوسائیں ٹولا اور بالروٹانڈ گاؤں میں ایک دکاندار گول گپّے بیچنے گیا تھا۔ ان گول گپوں کو کھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی زیادہ تر لوگوں کو الٹی اور اسہال کی شکایت ہونے لگی۔


جمعہ کی دیر رات سے ہفتہ کی صبح تک یکے بعد دیگرے 40 لوگ ضلع کے صدر اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے۔ کچھ کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ مریضوں کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کوڈرما صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں۔ ڈاکٹر رات گئے پہنچے اور ان کا علاج شروع ہو سکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔