دہلی میں موسم بدل رہا ہے، محکمہ موسمیات نے لوگوں کو کیا ہوشیار
بدھ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے کم تھا۔ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا یلو الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
قومی راجدھانی میں 4 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو سیزن کے اوسط سے 5.4 ڈگری کم ہے۔ یہ معلومات ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے 2.2 ڈگری کم ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات یعنی آج 5 جون کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کے لئے کہا ہے۔
مرکزی پولیو شن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)کے مطابق، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) شام 4 بجے 187 کے ساتھ 'اعتدال پسند' زمرے میں رہا۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)کے اعداد و شمار کے مطابق،اے کیو آئی کو صفر سے 50 کے درمیان 'اچھا'، 51 سے 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 کے درمیان 'اعتدال پسند'، 201 سے 300 کے درمیان 'خراب'، 301 سے 401 کے درمیان 'بہت خراب' اور اس کے بعد سنجیدہ سمجھا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔