ای ڈی ٹیم پر حملہ کا معاملہ، ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پر حملہ کرنے کے معاملہ میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اتوار کو مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف 'لُک آؤٹ' نوٹس جاری کر دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پر حملہ کرنے کے معاملہ میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اتوار کو مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف 'لُک آؤٹ' نوٹس جاری کر دیا۔ ای ڈی نے ریاست کے تمام ہوائی اڈوں اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی سرحدی چوکیوں کو الرٹ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ای ڈی کی ٹیم جب شاہجہاں شیخ کے گاؤں پہنچی تو مبینہ طور سینکڑوں لوگوں نے ہجوم نے اس پر حملہ کر دیا۔ اس دوران گاڑیاں توڑ دی گئیں اور کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ جب ای ڈی کی ٹیم ٹی ایم سی لیڈر کے خلاف راشن کی تقسیم کے مبینہ گھپلے کے سلسلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے لیے سربیریا پہنچی تو ان کا دروازہ اندر سے بند تھا اور ان کے فون کی لوکیشن اسی گھر سے 'شو' ہو رہی تھی۔


اہلکاروں نے جب دروازہ کھولنے کو کہا تو انہوں نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ افسر نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کی مدد سے دروازہ کھلوانے کی کوشش کی۔

اس دوران ہجوم نے ان کی ٹیم، سی آر پی ایف کے جوانوں اور میڈیا اہلکاروں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ ان کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم اتنا پرتشدد ہو گیا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی، بٹوے وغیرہ لوٹ لئے اور انہیں موقع سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ اس معاملے سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔