بہار میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد چار ہوئی

پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ 161 مسافروں کی 14 دن کی نگرانی مدت پوری ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ٹرانزٹ پوائنٹ پر 385332 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے آج یہاں بتایا کہ بہار میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تین تھی لیکن دارالحکومت پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اور اسپتال (این ایم سی ایچ) میں داخل ایک اور مریض کے آج اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق این ایم سی ایچ کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل مریض پٹنہ سیٹی کے بٹاﺅ کنواں کا رہنے والا ہے۔ وہ 09 مارچ کو گجرات کے گاندھی نگر سے لوٹا تھا۔ 22 مارچ کو طبیعت خراب ہونے پر اسے ایک پرئیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا جہاں اس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات دیکھنے پر ڈاکٹروں نے اسے این ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔


اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم نرسنگ ہوم پہنچی اور مشتبہ کو این ایم سی ایچ کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا۔ اس سے قبل ہوئی جانچ میں مریض کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی لیکن اندیشہ کی بنیاد پر اس کے خون کا نمونہ پونے بھی بھیجا گیا تھا۔ پونے سے رپورٹ آنے پر نوجوان کو کورونا پازیٹیو پایا گیا۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کمار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے اندیشہ میں 275 مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے۔ ان میں سے 268 کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے وہیں چار مریض اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک مریض کے خون کے نمونے کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ جبکہ دو رد کر دی گئی ہے۔


کمار نے بتایا کہ دوسری ریاستوں سے سفرکر کے بہار آئے 1228 لوگوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے ارریہ ضلع میں دو، سیتامڑھی میں سات، سارن میں 57، بھاگلپور میں 109، سپول میں تین، مدھوبنی میں 63، مدھے پورا میں نو، بھوجپور میں 32، گیا میں 66، سیوان میں 107، گوپال گنج میں 183، پٹنہ میں 100، مشرقی چمپارن میں 70، مغربی چمپارن میں 74، مظفر پور میں 21، رہتاس میں 10، سمستی پور میں 88، ویشالی میں 6، دربھنگہ میں 28، پورنیہ میں ایک، کٹیہارمیں تین، نوادہ میں نو، بیگو سرائے میں سات، نالندہ میں 88، بکسر میں چار، مونگیر میں 18، ارول میں ایک، جہان آباد میں 19، کیمور میں 12، بانکا میں دو، لکھی سرائے میں ایک، شیوہر میں دو اور سہرسہ میں پانچ ہیں۔

پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ 161 مسافروں کی 14 دن کی نگرانی مدت پوری ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ٹرانزٹ پوائنٹ پر 385332 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ وہیں گیا ہوائی اڈہ میں پر 20339 اور پٹنہ ہوائی اڈہ پر 1299 یعنی ان دونوں ہوائی اڈوں پر کل 21620 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */