اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال

مہاراشٹر میں اورنگ آباد کا نام بدل کرچھتراپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر میں اورنگ آباد کا نام بدل کرچھتراپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے۔

غورطلب ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے چھترپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے خلاف جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ وہ اورنگ آباد کے رکن اسمبلی تھے اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا ’میں اورنگ آباد میں ہی پیدا ہوا تھا اور یہیں پر مروں گا۔‘‘


دریں اثنا، سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ (جلیل) شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سٹی صدر شیریش بورالکر نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم مغل اور نظاموں کی وارث ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔