عمران پرتاپ گڑھی نے مہلوک ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انصاف دلانے کا دیا بھروسہ

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہریانہ میں پیش آیا یہ قتل واقعہ افسوسناک ہے اور جس طرح ملزمان مسلسل قانون کو چیلنج کر رہے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مقتول ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی</p></div>

مقتول ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی

user

قومی آوازبیورو

راجستھان: راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی آج راجستھان کے گھاٹ میکا گاؤں پہنچے اور ہریانہ کے بھیوانی میں جلا کر ہلاک کیے گئے ناصر و جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ’’ہریانہ میں پیش آیا یہ قتل واقعہ افسوسناک ہے اور جس طرح ملزمان مسلسل قانون کو چیلنج کر رہے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’میں جلد ہی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے مل کر تفصیلی بات چیت کروں گا اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دوں گا۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کئی اہم ایشوز پر مظلوموں کی آواز کو بلند کیا ہے۔ چاہے وہ تبریز کا معاملہ ہو یا پھر پہلو خان موب لنچنگ کا معاملہ، ہر جگہ عمران پرتاپ گڑھی مظلوموں کا مسیحا اور متاثرین کی آواز بن کر سڑک سے ایوان تک ان کی آواز پہنچائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مقتول ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی</p></div>

مقتول ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی

تصویر بذریعہ پریس ریلیز


آج جنید اور ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت عمران پرتاپ گڑھی نے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کر ان کے سامنے تمام حالات رکھوں گا اور ملزمین کی گرفتاری سے لے کر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے یہ بھی کہا کہ ’’میں شاعر ہو ں اور عوامی نمائندے کے طور پر راجیہ سبھا کا رکن بھی ہوں، اس لحاظ سے میں مظلوں کی آواز کو اپنی شاعری کے ذریعہ بھی اور ان کی آواز کو راجیہ سبھا میں پرزور طریقے سے اٹھاتا رہا ہوں اور اٹھتارہوں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */