عمران حسین، جنہوں نے نوجوان لیڈر کے طور پر اپنی پہچان بنائی

عمران حسین نے اتوار کو دوسری بار وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی لتا کو 36172 ووٹوں سے ہرا کر بلیماران سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے بلیماران اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی عمران حسین کالج کے دنوں سے ہی سماج کے مظلوم اور محروم طبقے کے درمیان بیداری پھیلانے میں سرگرم رہے اور ضرورت مند لوگوں کو سماجی انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔

عمران حسین نے اتوار کو دوسری بار وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی لتا کو 36172 ووٹوں سے ہرا کر بلیماران سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔


عمران حسین کی پیدائش دہلی میں 21 مئی 1981 کو ہوئی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم دریاگنج کے کریسینٹ اسکول میں ہوئی تھی۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بزنس اسٹڈیز میں گریجویٹ کی ڈگری لی۔ اس کے بعد انہوں نے کپڑے کا خاندانی خام سنبھال لیا۔

وہ شروعات سے ہی پرانی دہلی کے مظلوم اور محروم لوگوں کے درمیان سماجی اور سیاسی بیداری کی تشہیر میں سرگرم تھے۔ انہوں نے نوجوان لیڈر کے طور پر ضرورت مند لوگوں کو سماجی انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔


عمران حسین کا سیاسی کریئر اپریل 2012 میں شروع ہوا جب انہون نے بلیماران سے راشٹریہ لوک دل کے ٹکٹ پر کونسلر کا الیکشن جیتا۔ انہوں نے 2015 میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن جیتا جس کے بعد دہلی کے فوڈ اینڈ سول سپلائی وزیر بنے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔