امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ میں قربان ہو جانے کی ترغیب دیتی ہے: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ پر چلتے ہوئے کوئی بھی قربانی دینے کی ترغیب دیتی ہے

امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ میں قربان ہو جانے کی ترغیب دیتی ہے: اشوک گہلوت
امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ میں قربان ہو جانے کی ترغیب دیتی ہے: اشوک گہلوت
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محرم کے موقع پر حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ پر چلتے ہوئے کوئی بھی قربانی دینے کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیر اعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے کہا کہ محرم کے اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنے ملک کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے، بے خوف ہوکر سچائی کی حمایت کرنے اور باطل کی مخالفت کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حق اور انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے حضرت امام حسین کی زندگی ایک ترغیب ہے۔


اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم اور معرکہ کربلا انصاف کے لیے جدوجہد کی تحریک ہے۔ دریں اثناء، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی حضرت امام حسین کو یہ کہتے ہوئے یاد کیا کہ حضرت امام حسین نے حق اور انصاف کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔

سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے بھی انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں انصاف، قربانی اور ایثار کا پیغام دیتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */