میں گھر بیٹھ کر بیوی کی بات مان رہا ہوں آپ بھی مان لیجئے: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن کے درمیان لوگوں سے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں عوام کی ضرورت کے سامان پوری طرح دستیاب ہیں اور کسی کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے-

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ”میں گھر بیٹھ کر اپنی اہلیہ کی باتیں مان رہا ہوں اور اس کی ہدایتوں پر عمل کر رہا ہوں۔ کیا ہی اچھا ہو آپ بھی اپنی اہلیہ اور والدین کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر میں ہی بیٹھے رہیں تاکہ اس خوفناک بیماری کا مقابلہ کیا جا سکے-“ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے فیس بک پیغام میں کیا ہے-

ملک بھر میں 21 دن کے لاک ڈاون کے پہلے دن ملک کی سبھی ریاستوں میں سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کی حالت کے درمیان ریاستی حکومت نے عام لوگوں کو ہر ضروری سامان کی پوری دستیابی کا دعوی کیا ہی اور لوگوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو ایک خاص تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ لوگ گھر میں ہی رہیں اور اپنی بیوی کی بات مانیں-


قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے کل 114 معاملے سامنے آئے ہیں- بدھ کے روز کورونا پازیٹیو ہونے کے تقریباً 9 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سانگلی ضلع میں 5 اور ممبئی میں 4 کیس شامل ہیں-

بہر حال، ادھو ٹھاکرے نے اپنے ایک خطاب کے دوران مہاراشٹر کے لوگوں کو گڑی پڑوا کی مبارکباد دی۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوگوں سے کہا کہ مہراشٹر میں عام لوگوں کے ضرورت کے سامان کی پوری دستیابی ہے اور لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے- ادھو ٹھاکرے نے عام لوگوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے-


بتا دییں کہ مہاراشٹر میں بدھ کو گڑی پڑوا کا تہوار ایسے وقت میں پڑا ہے جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی حالت بنی ہوئی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گڑی پڑوا کا تہوار اپنے گھروں میں ہی منائیں- اس کے علاوہ کسی ہنگامی صورت حال میں ہی گھر سے نکلیں ورنہ باہر نکلنے سے پوری طرح پرہیز کریں-

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */