الکر آئسی سنبھالیں گے ’ایئر انڈیا‘ کے سی ای او کی ذمہ داری، بورڈ نے دی منظوری

الکر آئسی کی پیدائش 1971 میں استنبول میں ہوئی تھی، وہ 1994 میں بلکنٹ یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس اور پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم رہ چکے ہیں۔

الکر آئسی، تصویر آئی اے این ایس
الکر آئسی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ٹاٹا سنس نے الکر آئسی (Ilker Ayci) کو ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ الکر آئسی کی امیدوار پر غور کرنے کے لیے ایئر انڈیا بورڈ کی آج دوپہر میٹنگ ہوئی۔ ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن اس بورڈ میٹنگ میں خصوصی طور پر مدعو رکن تھے۔ بورڈ نے ضروری غور و خوض کے بعد الکر آئسی کو ایئر انڈیا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کی شکل میں تقرری کے لیے منظوری دے دی۔ الکر یکم اپریل 2022 سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ الکر کچھ وقت پہلے تک ترکش ایئرلائنس کے سربراہ تھے۔ این چندرشیکھرن نے کہا کہ الکر ایک ہوابازی صنعت کے لیڈر ہیں جنھوں نے ترکی ایئرلائنس کی قیادت کی۔ ان کی مدت کار کے دوران کامیابیاں ملیں۔ ہمیں ٹاٹا گروپ میں الکر کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جہاں وہ نئے دور میں ایئر انڈیا کی قیادت کریں گے۔


الکر کی پیدائش 1971 میں استنبول میں ہوئی تھی۔ وہ 1994 میں بلکنٹ یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس اور پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ انھوں نے برطانیہ میں لیڈس یونیورسٹی میں پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں ایک محقق کے طور پر کام کیا ہے۔

بہرحال، نئی ذمہ داری ملنے کے بعد الکر آئسی نے کہا کہ میں ایک باوقار ایئرلائن کی قیادت کرنے اور ٹاٹا گروپ میں شامل ہونے کو قبول کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ایئر انڈیا میں اپنے معاونین کے ساتھ مل کر کام کرنا اور ٹاٹا گروپ کی قیادت میں ہم اسے بہترین میں سے ایک بنانے کے لیے ایئر انڈیا کی مضبوط وراثت کا استعمال کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔