آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کیا شری امر ناتھ پوتر گھپا کا دورہ

وجے کمار نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں سے یاترا کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے بہتر آپسی تام میل رکھنے اور مشترکہ کاوشوں کو انجام دینے کی ہدایات دیں۔

@KashmirPolice
@KashmirPolice
user

یو این آئی

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایس ایس پی اننت ناگ کے ہمراہ منگل کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امر ناتھ جی پوتر گھپا اور پنجترنی یاترا کیمپ کا دورہ کیا۔ موصوف نے اس دوران فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی ٹی، جے کے پی، این ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ بعد ازاں انہوں نے بذات خود زمینی سطح پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔

وجے کمار نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں سے یاترا کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے بہتر آپسی تام میل رکھنے اور مشترکہ کاوشوں کو انجام دینے کی ہدایات دیں۔ قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط ماہ رواں کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے لئے امسال سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران 350 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے۔ امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لئے جہاں پہلی دفعہ ”آر او پی“ پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال آٹھ لاکھ سے زائد یاتری پوترا شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔