وہ پیار بھی کرتے ہیں تو اس میں بھی جہاد کرتے ہیں، ان کو انہیں کی زبان میں جواب دیں! پرگیہ ٹھاکر کا بیان

پرگیہ نے کہا ’’اپنی بچیوں کو محفوظ رکھیں۔ انہیں تعلیم دیں۔ گھروں میں ہتھیار رکھیں۔ اگر اور کچھ نہیں تو اپنے چاقوؤں کو تیز رکھیں جو سبزیاں کاٹنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ میں یہ بالکل واضح کر رہی ہوں‘‘

پرگیہ ٹھاکر، تصویر آئی اے این ایس
پرگیہ ٹھاکر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

شیوموگا: مدھیہ پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پیر کو ہندوؤں سے کہا کہ وہ لو جہاد کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیں اور اپنے دفاع کے انتظامات کریں۔

یہاں ہندو جاگرن ویدیک کے جنوبی زون کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرگیہ نے کہا کہ "پتہ نہیں کب، کیا ہو جائے۔ لو جہاد کرنے والوں کو ان ہی زبان (تشدد) میں جواب دیں۔ اپنی بچیوں کو محفوظ رکھیں۔ انہیں تعلیم دیں۔ اپنے گھروں میں ہتھیار رکھیں۔ اگر اور کچھ نہیں تو اپنے چاقوؤں کو تیز رکھیں جو سبزیاں کاٹنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ میں یہ بالکل واضح کر رہی ہوں۔"


انہوں نے کہا کہ ’’انہوں نے ہرش پر چاقو سے وار کیا۔ انہوں نے ہمارے ہیروز، ہندو ہیروز، بجرنگ دل کے کارکنوں، بی جے پی کارکنوں اور یوا مورچہ کے کارکنوں پر بھی چاقو سے وار کیا ہے۔ اس لیے ہم اپنے انتظامات بھی رکھیں۔ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ’’ان کی جہاد کی روایت ہے۔ وہ پیار بھی کرتے ہیں تو اس میں بھی جہاد کرتے ہیں۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔