اگر بی جی پی کی حکومت آئی تو ’ایل پی جی‘ کی قیمت 2000 روپے تک بڑھ جائے گی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا، ’’اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 2000 روپے تک اضافہ کر دے گی، جس کے بعد ہم پرانے دور میں لوٹ جائیں گے اور آگ جلانے کے لیے لکڑیاں جمع کریں گے!‘‘

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی فائل فوٹو/&nbsp; تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی فائل فوٹو/ تصویر ٹوئٹر@AITCofficial

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آگئی تو ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں 2 ہزار روپئے تک اضافہ ہو سکتا ہے اور پھر ہم کھانا پکانے کے لیے جنگلوں سے لکڑیاں جمع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وہ ریاست کے جھارگرام میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اگر بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے تو وہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 1500-2000 روپے تک کا اضافہ کر سکتی ہے جس کے بعد ہم دوبارہ اپنے پرانے دنوں میں چلے جائیں گے اور آگ جلانے کے لیے لکڑیاں جمع کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر مرکزی حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر اپریل کے آخیر تک مکمل نہیں کرتی ہے تو مغربی بنگال حکومت اسے مکمل کرے گی۔‘‘


ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے منریگا کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ایک نوجوان سے پوچھا کہ کیا اسے 100 دن کے کام کا پیسہ ملا تو اس نے کہا کہ اسے کل تقریباً 30 ہزار روپے ملے ہیں۔ دراصل یہ وہ رقم تھی جو مرکزی حکومت نے پچھلے دو سالوں سے ان جیسے لوگوں کو نہیں دی تھی۔ ہم نے 59 لاکھ لوگوں کے واجبات ادا کئے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔