ڈاکٹر وی کے پال نے ’اومیکرون‘ سے متعلق کی خوفناک پیشین گوئی

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ کی رفتار سے ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ نے پیر پسارا تو ملک میں روزانہ 14 لاکھ کیسز سامنے آئیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا کو دہشت میں ڈال دینے والا کورونا وائرس ایک بار پھر دنیا کو خوف میں مبتلا کر رہا ہے۔ اس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا انفیکشن تیزی کے ساتھ دنیا کو اپنی زد میں لے رہا ہے۔ امریکہ سے لے کر برطانیہ تک اور دیگر ممالک میں اس ویریئنٹ کے معاملوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں ابھی تک اومیکرون سے انفیکشن کے مجموعی طور پر 113 معاملے ہی سامنے آئے ہیں، لیکن برطانیہ میں ایک دن میں تقریباً 80 ہزار کیسز ملے تھے۔

جمعہ کو اس بارے میں نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو ان کا جواب بے حد خوفناک تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر ہم برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ کی رفتار کو دیکھیں اور اگر یہی رفتار ہندوستان میں بھی نظر آئی تو ہماری آبادی کے لحاظ سے ہر دن 14 لاکھ معاملے سامنے ہوں گے۔‘‘


ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ یوروپ میں انفیکشن کے معاملوں میں تیزی کے ساتھ ہی اس وبا کے نئے دور کی دستک ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ کر پانا ممکن نہیں ہے۔ فی الحال یہ نگرانی اور عالمی وبا کے اندازہ کا ایک ذریعہ ہے۔ ہم اس بات کا یقین دلا سکتے ہیں کہ مناسب اور منظم طور پر سیمپل لیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر پال نے مکمل ٹیکہ کاری، ماسک پہننا، بڑے اجلاس سے دور رہنے کو بہت اہم قرار دیا۔ ہندوستان میں دستیاب ٹیکے اثردار ہیں، ویکسین بوسٹر شاٹس پر ایک سائنسی تحقیق پر جلد فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں اومیکرون کا سب سے پہلا معاملہ 2 دسمبر کو سامنے آیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */