بھومی پوجن پر دعوت نہ ملی تو سریو ندی میں ڈوب مروں گا ! رام بھگت اعظم خان کا اعلان

مسلم کار سیوا منچ کے سربراہ اور رام بھگت اعظم خان بھومی پوجن کی تقریب میں شرکت کے لئے بے قرار ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں دعوت نہ دی گئی تو وہ سریو ندی میں ’جل سمادھی‘ لے لیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

عمران

ایودھیا میں 5 اگست کو منعقد ہونے والی رام مندر کی بھومی پوجن تقریب میں جانے کے لئے مسلم کار سیوک نامی تنظیم کے سربراہ اور خود کو رام بھگت کہلوانے والے اعظم خان بے قرار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں مدعو نہیں کیا گیا تو وہ سریو ندی میں ہی جل سمادھی لے کر اپنی جان دیں گے۔

واضح رہے کہ اعظم خان بار بار یہ کہتے رہے ہیں کہ بابری مسجد کی زمین پر رام کا مندر تعمیر ہونا چاہئے اور اس کے لئے وہ ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اعظم خان یہ دعوی بھی کرتے رہے ہیں کہ مندر تعمیر کے لئے مسلم طبقہ بھی تعاون کر رہا ہے۔ لیکن اب جبکہ رام مندر تعمیر کے لئے بھومی پوجن ہونے جا رہا ہے تو انہیں کوئی نہیں پوچھ رہا! اعظم خان اسے خود کی توہین قرار دے رہے ہیں۔


رام بھگت اعظم خان نے کہا، ’’پانچ اگست کو ایودھیا میں بھومی پوجن کی تقریب ہونے جا رہی ہے اور رام مندر تعمیر کا آغاز ہو جائے گا، اگر اس میں ہمیں مدعو نہیں کیا گیا تو یہ رام بھگت شری رام چندر اور لکشمن جی کی طرف سے جل سمادھی لے لیگا اور اپنی زندگی ختم کر لیگا، ایسے جینے سے تو مر جانا بہتر ہے۔‘‘

اعظم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ بھومی پوجان میں شامل نہیں ہوتے تو یہ پوجا ادھوری رہ جائے گی اور تقریب کو مکمل نہیں مانا جائے گا کیونکہ ایک طبقہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو ایودھیا میں رام مندر کے لئے بھومی پوجن ہونے جا رہا ہے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی بھی شامل ہوں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز ایودھیا پہنچ کر وزیر اعظم کے شامل ہونے کی تصدیق کر دیا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم مودی رام مندر کی بھومی پوجن تقریب میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور ان کی آمد سے قبل ہی ایودھیا کو پوری طرح سے صاف کر کے یہاں سجاوٹ کر دی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 26 Jul 2020, 12:03 PM