دہلی: غازی پور میں مشتبہ بیگ میں ملا آئی ای ڈی، گڈھے میں دھماکہ کر کیا گیا ناکارہ

غازی پور پھول بازار میں ایک مشتبہ بیگ کے بارے میں فون آیا جس کے بعد دمکل کی گاڑی کو موقع پر بھیجا گیا، بیگ میں سے آئی ای ڈی برآمد ہوا جسے ایک گڈھے میں دھماکہ کرایا گیا تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

قومی راجدھانی کے شمالی حصے میں جمعہ کی صبح ایک لاوارث بیگ میں ایک امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) رکھا ہوا ملا جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’مشتبہ بیگ سے ایک آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ہے اور ایک کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا۔‘‘

اس سے قبل فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ شہر کے غازی پور پھول بازار میں ایک لاوارث بیگ کے بارے میں صبح تقریباً 10.20 بجے ایک فون آیا، جس کے بعد ایک دمکل کو موقع پر بھیجا گیا۔ حالات کا جائزہ لینے کے لیے قومی سیکورٹی گارڈ کے بم ناکارہ بنانے والے دستہ اور دہلی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ خصوصی سیل کے دستہ کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچے۔ ذرائع نے کہا کہ قومی راجدھانی میں پولیس یوم جمہوریہ سیکورٹی ٹریننگ کے سبب پہلے سے ہی الرٹ پر تھی۔


ایک اعلیٰ افسر نے حال ہی میں آئی اے این ایس کو بتایا تھا کہ ’’ایسے مواقع کا استعمال ملک مخالف عناصر شہر میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لیے ناپاک منصوبوں کے ساتھ کر سکتے ہیں۔‘‘ اس درمیان اسپیشل سیل نے ایکسپلوسیو ایکٹ کے متعلقہ التزامات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */