گاؤں میں غریب ترین بیروزگار کی شناخت کریں: امریندر سنگھ

’گھر گھر روزگار اور کاروبار مشن‘ کو فروغ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ روزگار کے لئے دیہی علاقوں میں غریب ترین بیروزگاروں کی شناخت کرنے کے لئے ضرورت اقدام کئے جائیں گے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چندی گڑھ: حکومت کے ’گھر گھر روزگار اور کاروبار مشن‘ منصوبہ کو فروغ دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ روزگار کے لئے دیہی علاقوں میں غریب ترین بیروزگاروں کی شناخت کرنے کے لئے ضرورت اقدام کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوامی علاقوں اور سرکاری نوکریوں کے لئے گروپ سی امتحان کی تیاری کر رہے امیدواروں کے لئے مفت کوچنگ اسکیم کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک گاؤں میں ’فی کس 10 بیروزگار‘ پہل کے تحت ہر گاؤں میں میں غریب ترین 10 لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے مزید کہا کہ تاحال 134104 ایسے بیروزگار نوجوانوں کی شناخت کی گئی ہے جن میں سے 32420 کو نجی اداروں میں نوکریاں دی گئی ہیں اور 12114 کو کامیابی کے ساتھ دستکار بنایا گیا ہے۔

پنجاب کے شہر چمکور صاحب میں وزیر اعلیٰ نے نوکریوں کے لئے منتخب 116556 نوجوانوں میں سے کچھ کو تقرری کا خط سونپا اور کچھ کی خود روزگار یا مہارت کی تربیت کے لئے شناخت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔