عالمی کپ کا سانس روک دینے والا مقابلہ، پاکستان 3 وکٹ سے فاتح

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ہیڈنگلے کے میدان پر پاکستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

29 Jun 2019, 10:28 PM

عالمی کپ: سانس روک دینے والے مقابلے میں پاکستان 3 وکٹ سے فاتح، کنارے پر پہنچ کر ڈوبا افغانستان

عالمی کپ 2019 میں افغانستان کے خلاف سانس روک دینے والے میچ کے دوران پاکستان نے میچ کی دو گیندیں بقیہ رہتے ہوئے 3 وکٹ سے یہ مقابلہ جیت لیا ہے۔ افغانستان نے پاکستان کو 228 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے آخری لمحہ تک امید نہیں چھوڑی اور 49.4 اوور میں سات وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

اس جیت کا کریڈٹ عماد وسیم کو جاتا ہے جنہوں نے دباؤ کے وقت نابعد رہتے ہوئے 54 گیندوں کا سامنا کر کے 49 رن کی بہترین اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہم کنار کرایا۔ قبل ازیں انہوں نے دو وکٹ بھی حاصل کئے۔ عماد وسیم کو ان کی بہترین ہر فن مولا کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

عماد وسیم کے علاوہ بابر اعظم نے 45 اور امام الحق نے 36 رنوں کا تعاون کیا۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان نے پاکستان کو 228 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرنے والی افغانستان نے مکمل 50 اوور کھیلے اور نو وکٹ کھو کر 227 رن بنائے۔

افغانستان کے لئے اصغر افغان اور نجیب اللہ زادران نے 42-42 جبکہ رحمت شاہ نے 35 رنوں کا تعاون کیا۔

پاکستان کے لئے شاہین آفریدی نے چا وکٹ حاصل کئے جبکہ عماد وسیم کو دو کامیابیاں ملیں۔

29 Jun 2019, 10:14 PM

پاکستان کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ، 20 گیندوں میں 22 رن درکار، کانٹے کا مقابلہ جاری

پاکستان نے 206 کے اسکور پر شاداب خان کے طور پر اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ وہ 11 رن کے اسکور پر 11 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

29 Jun 2019, 10:07 PM

افغان ’فرکی‘ میں پھنسا پاکستان، 6 کھلاڑی آؤٹ، 24 گیندوں میں 28 رن درکار

46 اوور ختم ہونے پر پاکستانی بلے بازوں نے ٹیم کا اسکور 200 رن تک پہنچا دیا ہے۔ عماد وسیم 40 اور شاداب خان 6 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اب 24 گیندوں میں 48 رن درکار ہیں اور پاکستان اور افغانستان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔


29 Jun 2019, 9:49 PM

افغان گیندبازوں کی فرکی کا جادو، مشکل میں پاکستان

آئی سی سی عالمی کپت میں اپنے ’کرو یا مرو‘ کی حالت والے میچ میں افغانستان کے خلاف مقابلہ کر ریہ پاکستانی ٹیم پر ہار کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ افغان اسپینروں نے اپنی فرکی میں پاکستانی بلے بازوں کو بری طرح پھنسا لیا ہے۔

فی الحال 42 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 6 وکٹ پر 169 رن ہے۔ پاکستان کو یہاں سے جیتنے کے لئے 48 گیندوں میں 59 رن درکار ہیں اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہونے سے باقی ہے۔

29 Jun 2019, 8:28 PM

پاکستان کے تین کھلاڑی 81 رن پر آؤٹ

کافی دیر سے پُر اعتماد بلے بازی کر رہی امام اور بابر کی جوڑی کو توڑنے میں افغانستان کو کامیابی مل گئی ہے۔ پاکستان نے 72 کے اسکور پر امام الحق کے طور پر دوسرا اور 81 رن کے اسکور پر بابر اعظم کے طور پر تیسرا کھلاڑی کھو دیا ہے۔ امام الحق نے 36 جبکہ امام حق نے 45 رنوں کا تعاون کیا۔

فی الحال 20 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 87 رن ہے۔ کریز پر محمد حفیظ تین رن بنا کر جبکہ حارث سہیل 2 رن بنا کر موجود ہیں۔


29 Jun 2019, 7:54 PM

وکٹ گرنے کے بعد امام اور بابر کی پُر اعتماد بلے بازی، اسکور 50 رن کے پار

پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر ایک وکٹ گنوانے کے بعد سلامی بلے باز امام الحق اور بابر اعظم نے بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی اننگ کو سنبھال لیا ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے 50 رن سے زیادہ کی شراکت داری کر کے پاکستان کا اسکور 12 اوور میں 54 رن تک پہنچا دیا ہے۔

پاکستان کو 228 رنوں کے تعاقب میں بقیہ 38 اوور میں مزید 174 رن درکار ہیں جبکہ اس کے 9 وکٹ برقرار ہیں۔ امام الحق 30 رن بنا کر جبکہ بابر اعطم 24 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

29 Jun 2019, 7:19 PM

افغانستان کو پہلے ہی اوور میں کامیابی، فخر صفر پر آؤٹ

افغانستان کو پہلے ہی اوور میں کامیابی ملی ہے۔ پاکستان کے سلامی بلے بازی صفر کے اسکور پر اننگ کی دوسری ہی گیند بر مجیب الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین ہوٹے۔

فی الحال 2 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رن ہے۔ سلامی بلے باز امام الحق 4 رن بنا کر جبکہ نئے بلے باز بابر اعظم 6 رن بنا کر کریز پر موود ہیں۔


29 Jun 2019, 6:59 PM

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے دیا 228 رنوں کا ہدف

لیڈز: افغانستان نے ہیڈنگلے کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں پاکستان کو 228 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرنے والی افغانستان نے مکمل 50 اوور کھیلے اور نو وکٹ کھو کر 227 رن بنائے۔

افغانستان کے لئے اصغر افغان اور نجیب اللہ زادران نے 42-42 جبکہ رحمت شاہ نے 35 رنوں کا تعاون کیا۔

پاکستان کے لئے شاہین آفریدی نے چا وکٹ حاصل کئے جبکہ عماد وسیم کو دو کامیابیاں ملیں۔

29 Jun 2019, 6:15 PM

افغانستان کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ، اسکور 200 رن کے پار

نجیب اللہ زادران کے طور پر افغانستان کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گیا یہ شاہین افریدی کا تیسرا وکٹ ہے۔ زادران نے 42 رونوں کا تعاون کیا۔

فی الحال 45 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور محض 5 اوور کا کھیل باقی ہے۔ افغانستان کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 203 رن ہے۔


29 Jun 2019, 6:06 PM

عالمی کپ: افغانستان کا اسکور 43 اوور کے بعد 192/6

افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے وہئے 44 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر اسکور 198 رن تک پہنچا دیا ہے۔

نجیب اللہ زادران 38 رن پر جبکہ سمیع اللہ شنواری 10 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

29 Jun 2019, 5:42 PM

محمد نبی 16 رن بنا کر آؤٹ، افغانستان کا اسکور 169/6

افغانستان نے اپنا چھٹا کھلاڑی محمد نبی کے طور پر کھویا، انہوں نے 16 رنوں کا تعاون کیا اور وہاب ریاض کی گیند پر انہیں محمد عامر نے کیچ آؤٹ کیا۔

فی الحال 38 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہے۔


29 Jun 2019, 5:10 PM

افغانستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹی، 30 اوور میں اسکور 134 رن

29 Jun 2019, 5:00 PM

اکرام علی بھی آؤٹ، 28 اوور میں افغانستان کا اسکور 126 رن

اکرام علی خیل کے طور پر افغانستان کو پانچواں نقصان پہنچا ہے۔ انہیں 24 کے اسکور پر عماد وسیم نے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

فی الحال 28 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 126 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر نجیب اللہ زادران میدان پر پہنے ہیں جبکہ محمد نبی 4 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


29 Jun 2019, 4:49 PM

عالمی کپ: افغانستان کو چوتھا نقصان، اسکور 121/4

اصغر افغان کے طور پر افغانستان کو چوتھا جھٹکا لگ گیا ہے۔ انہیں 42 کے نجی اسکور پر شاداب خان نے بولڈ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

فی الحال 26 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 122 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر محمد نبی پہنچے ہیں جبکہ اکرام علی خیل 23 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

29 Jun 2019, 4:07 PM

افغانستان کا اسکور 15 اوور میں 3 وکٹ پر 77 رن

تین جھٹکے لگنے کے بعد اکرام علی اور اصغر افغان اننگ کو سنبھالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اکرام علی 11 رن پر جبکہ اصغر 10 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


29 Jun 2019, 3:56 PM

افغانستان کو تیسرا نقصان، رحمت شاہ 35 رن بنا کر آؤٹ

رحمت شاہ کے طور پر افغانستان کو تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں 35 رن کے نجی اسکور پر عماد وسیم نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

فی الحال 12 اوور ختم ہونے کے بعد افغانستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصال پر 57 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر اصغر افغان پہنے ہیں جبکہ اکرام علی 3 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

29 Jun 2019, 3:27 PM

شاہین کی دو گیندوں پر 2 افغان کھلاڑی آؤٹ، اسکور 27/2

شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں آخری دو گیندوں پر دو وکٹ لے کر افغانستان کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ کپتان گلبدین نائب 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے بلے باز حشمت اللہ شاہدی اپنی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

فی الحال 5 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔ کریز پر رحمت شاہ 12 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر اکرام میدان پر پہنچے ہیں۔


29 Jun 2019, 3:22 PM

شاہین نے کیا پہلے افغان بلے باز کا شکار، کپتان گلبدین 15 رن بنا کر آؤٹ

29 Jun 2019, 2:57 PM

پاکستان کے خاف افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

لیڈز: افغانستان کرکٹ ٹیم نے ہیڈنگلے کے میدان پر پاکستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کو اس میچ میں ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو مات دی تھی۔

وہیں افغانستان کے لئے اس ٹورنامنٹ میں اب کچھ باقی نہیں رہا ہے۔ ابھی تک افغانستان نے سات میچ کھیلے ہیں اور اسے سبھی میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حالانکہ افغان ٹیم ابھی بھی کسی بھی ٹیم کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اور وہ پاکستان کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی پوری کوشش کرے گی۔

ٹیمیں اس طرح ہیں

پاکستان: امام الحق، فخر الزماں، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان / وکٹ کیپر)، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر، شاہین آفریدی۔

افغانستان: رحمت شاہ، گلبدین نائب (ّکپتان)، سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، اصغر افغان، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان، حامد حسن۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔