’میں تمہارے مہمان کے لیے کھانا نہیں بناؤں گی‘، ناراض شوہر کی ڈانٹ کے بعد بیوی نے کر لی خودکشی

دیہات کوتوالی پولیس آفیسر سی پی تیواری نے بتایا کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔ اب تک شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے کی بات سامنے آئی ہے۔ مختلف زاویے سے تحقیقات کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اترپردیش کے باندا میں گھر آئے مہمانوں کو لے کر شوہر اور بیوی کے درمیان شروع ہوئے جھگڑے نے ایسی خطرناک صورت اختیار کر لی جس کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ دراصل گھر میں کچھ مہمان آئے تھے، شوہر نے اپنی اہلیہ کو ان لوگوں کے لیے کھانا بنانے کو کہا۔ اس پر اہلیہ نے کہا کہ میں ان لوگوں کے لیے کھانا نہیں بناؤں گی۔ اہلیہ کے منع کرنے کے بعد شوہر نے غصہ میں آ کر اسے ڈانٹا اور گالیاں بھی دیں۔ اس کے بعد خاتون ذہنی طور پر کافی دباؤ میں آ گئی، اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ معاملہ دیہات کوتوالی علاقہ کا ہے، جہاں مہوکھر گاؤں سورج بھان کے گھر کچھ مہمان آئے تھے۔ سورج بھان کے مطابق میں نے اپنی اہلیہ سورج کلا سےان کے لیے کھانا بنانے کو کہا، اس نے کھانا بنانے سے انکار کر دیا۔ مہمانوں کے جانے کے بعد میں نے اپنی اہلیہ کو کافی ڈانٹا اور گالیاں بھی دیں۔ اس کی وجہ سے سورج کلا ناراض ہو گئی اور کمرہ میں جا کر پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔


پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ متوفی کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی اہلیہ کو اتنا زیادہ بھی نہیں بولا تھا کہ کوئی خودکشی کر لے۔ گھر میں کبھی کبھی گھریلو کام کاج کو لے کر کہا سنی ہو جاتی تھی، لیکن اتنی بڑی بات بھی نہیں تھی۔ دیہات کوتوالی پولیس آفیسر ’ایس او‘ سی پی تیواری نے بتایا کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔ اب تک شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے کی بات سامنے آئی ہے۔ معاملہ کی مختلف زاویے سے تحقیقات کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔