’گھونگھٹ نہیں کھولوں گی، جیٹھ بیٹھے ہیں!‘ گورنر ایم پی کے سامنے خاتون نے پیدا کی عجیب و غریب صورت حال

گورنر منگو بھائی پٹیل مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ ایک موقع پر ایک خاتون کو اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا، لیکن اس نے نقاب کھولنے سے انکار کر دیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

پنا: گورنر منگو بھائی پٹیل مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ اس دوران ایک دلت خاتون کو اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔ خاتون جب نقاب (گھونگھٹ) پہن کر اسٹیج پر پہنچی تو رہنماؤں اور عہدیداروں نے اسے نقاب ہٹا کر تقریر کرنے کو کہا۔ اس پر خاتون نے کہا کہ وہ گھونگھٹ نہیں کھولے گی، جیٹھ بیٹھے ہیں!

دراصل، گورنر منگو بھائی پٹیل وکاس بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لینے گنور اسمبلی حلقہ کے چوپڑا گاؤں پہنچے تھے۔ یہاں سیا بائی نامی خاتون کو اسٹیج سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔ خاتون کے ساتھ تین اور لوگوں کو بھی خطاب کے لیے بلایا گیا تھا لیکن ان میں سیا بائی کی باتوں کا چرچا رہا۔


جب سیا بائی نقاب پہن کر تقریر کرنے اسٹیج پر آئیں تو عہدیداروں اور رہنماؤں نے انہیں نقاب کھولنے کو کہا لیکن سیا بائی نے کہا کہ ’’میں نقاب نہیں کھولیں گی، جیٹھ بیٹھے ہیں!‘‘ سیا بائی بار بار یہی بات دہراتی رہی۔ سیا بائی کی بات سن کر لوگ ہنسنے لگے اور قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ کیا سیا بائی گورنر کو اپنے جیٹھ کہہ رہی ہیں؟

اسٹیج پر گورنر صاحب بھی سیا بائی کی بات پر ہنسنے لگے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون نے کس کو جیٹھ کہا لیکن یہ معاملہ کافی زیر بحث ہے۔ سیا بائی نے اس پلیٹ فارم پر پی ایم آواس یوجنا، اجولا یوجنا اور دیگر کئی اسکیموں کی تعریف کی اور نعرے بھی لگائے۔

رپورٹ کے مطابق، گورنر منگو بھائی پٹیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیا بائی نے جس حوصلے کے ساتھ اسٹیج پر اپنے خیالات پیش کیے وہ تعریف کی مستحق ہیں۔ انہوں نے مودی کی اسکیموں کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ تعریف کے لائق ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی وشنودت شرما نے کہا کہ سیا بائی نے مودی حکومت کی اسکیموں پر جو کہا وہ قابل تعریف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔