’35 کلو وزن گھٹ گیا، میں کنکال ہو گیا ہوں‘، منی لانڈرنگ معاملے میں قید ستیندر جین نے سپریم کورٹ کو سنائی روداد

ستیندر جین کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل کو صحت سے متعلق کئی مسائل ہیں، ان کا وزن 35 کلوگرام کم ہو گیا ہے اور اب وہ کنکال بن گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ستیندر جین، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ستیندر جین، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ نے جمعرات کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں عآپ لیڈر اور دہلی حکومت کے سابق کابینہ وزیر ستیندر جین کی ضمانت پر نوٹس جاری کیا ہے۔ جین کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے جسٹس اے ایس بوپنا اور ہما کوہلی کی بنچ کو بتایا کہ ان کے موکل کو صحت سے متعلق کئی مسائل ہیں، ان کا وزن 35 کلوگرام کم ہو گیا ہے اور اب وہ کنکال بن گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے جین کی عرضی پر نوٹس جاری کیا اور انھیں ضمانت دینے سے انکار کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی کو فوراً فہرست بند کرنے کے لیے عدالت کی تعطیل بنچ کا رخ کرنے کی آزادی بھی دی۔ ڈویژنل بنچ نے کہا کہ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے موجود ہوئے۔


واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کے ذریعہ کی جا رہی منی لانڈرنگ جانچ معاملے میں جین اور ان کے دو ساتھیوں کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ جسٹس دنیش کمار شرما نے کہا کہ جین ایک بااثر شخص ہیں اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انھوں نے پی ایم ایل اے (انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت ضمانت کے لیے دوہری شرطوں کو پورا کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ستیندر جین گزشتہ سال 30 مئی سے جیل میں بند ہیں۔ ذیلی عدالت نے 17 نومبر 2022 کو ان کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ ٹرائل کورٹ کے مطابق یہ پہلی نظر میں ریکارڈ میں آیا ہے کہ ستیندر جین کولکاتا واقع انٹری آپریٹرس کو نقد ادائیگی کر کے اور پھر شیئرس کی فروخت کے خلاف تین کمپنیوں میں پیسہ لگا کر جرم والی آمدنی کو چھپانے میں شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔