’میرے پاس ایک نہیں، 6 زمینیں ہیں‘، ترنمول رکن اسمبلی ہمایوں کبیر بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم

ہمایوں کبیر نے کہا کہ 6 دسمبر کو مرشد آباد کے بیلڈانگا میں بابری مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی۔ وہاں ایک اسٹیج ہوگا، جس پر 400 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ اسٹیج کہاں ہوگا، یہ میں آپ کو 4 دسمبر کو بتاؤں گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال کے ترنمول رکن اسمبلی ہمایوں کبیر ریاست میں 6 دسمبر کو بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ بھرت پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو مرشد آباد کے بیلڈانگا میں بابری مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی۔ وہاں ایک اسٹیج ہوگا جس پر 400 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اسٹیج کہاں ہوگا، یہ میں آپ کو 4 دسمبر کو بتاؤں گا۔

ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ بیلڈانگا میں زمین کے کس حصہ پر بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، لیکن یہ افواہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے کہ زمین متنازعہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زمین ہمایوں کبیر کی نہیں ہے، پھر کس طرح سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس بارے میں ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں پتہ کہ زمین کس نے دی اور کس نے نہیں؟‘‘ انھوں میڈیا سے یہ سوال بھی کیا کہ ’’آپ کو کس نے بتایا کہ جس زمین پر تنازعہ ہو رہا ہے، اس پر بابری مسجد بن رہی ہے۔‘‘


ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ’’میرے پاس ایک نہیں، 6 زمینیں تیار ہیں۔ میں نے کوئی زمین نہیں دیکھی ہے اور نہ کسی کو بتایا ہے۔ اگر کوئی میرا سر کاٹنے آئے گا تو اس کے لیے صحیح انتظام کیا جائے گا۔‘‘ دراصل بی جے پی اور کچھ ہندوتوا تنظیمیں ہمایوں کبیر کے اعلان سے سخت ناراض ہیں۔ ہندو مہاسبھا نے تو مبینہ طور پر ایک قبر بھی کھود رکھی ہے اور ہمایوں کو زندہ یا مردہ لانے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔