’آئی ایم سوری، میں نے شردھا کو مارا، مجھ سے غلطی ہوئی‘، آفتاب کا اعترافِ جرم، پولیس چارج شیٹ میں دعویٰ

دہلی پولیس نے تکنیکی اور فارنسک ثبوتوں کی بنیاد پر غیر متنازعہ چارج شیٹ بنانے کی کوشش کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ عدالت کے سامنے اپنا معاملہ ثابت کر دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

شردھا واکر قتل معاملے میں داخل چارج شیٹ کے مطابق ملزم آفتاب امین پوناوالا نے دہلی پولیس کے افسران کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے مانا ہے کہ اس نے ہی شردھا واکر کا قتل کیا ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق آفتاب نے کہا ہے کہ برائے کرم مجھے معاف کر دیں، میں نے ثبوت ختم کر دیے ہیں، میں نے غلطی کی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں پولیس کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی آئندہ تاریخ طے کر دی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق پوناوالا نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی ملاقات 19-2018 میں بمبل ایپ پر شردھا واکر سے ہوئی تھی اور دونوں دوست بن گئے۔ جب اسے پتہ چلا کہ وہ ممبئی کے ملاڈ میں کنسنٹرکس کال سنٹر میں کام کر رہی ہے، تو اس نے بھی اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کے لیے وہاں کام کرنا شروع کر دیا۔


آفتاب نے کہا کہ اس نے کمپنی میں ملازمت بھی کی اور وہاں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ لیکن ہم دونوں کے گھر والے مذہب اور ذات کی وجہ سے ہمارے رشتے کے خلاف تھے۔ اس کے بعد دونوں نے ملازمت چھوڑ دی اور مشرقی ممبئی کے دہسر واقع ڈیکاتھین اسپورٹس اسٹور کے ریٹیل شوروم میں ساتھ کام کرنے لگے۔ پوناوالا اور واکر نے مئی 2019 میں پہلی بار جسمانی رشتہ قائم کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب ان کے گھر والوں کو گھر میں ایک حمل ٹیسٹ کٹ ملی اور انھیں پتہ چلا کہ وہ اور پوناوالا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

بعد ازاں اکتوبر 2019 میں دونوں نے مشرقی ممبئی کے نیا گاؤں واقع کنی کمپلیکس میں کرایہ کا مکان لیا اور لیو-اِن-رلیشن شپ میں رہنے لگے۔ دہلی پولیس نے تکنیکی اور فارنسک ثبوتوں کی بنیاد پر غیر متنازعہ چارج شیٹ بنانے کی کوشش کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ عدالت کے سامنے اپنا معاملہ ثابت کر دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔