کسان بھائیوں کا حال دیکھ کر تکلیف میں ہوں، حکومت جلد کچھ کرے: دھرمیندر

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار دھرمیندر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے کسان بھائیوں کا حال دیکھ کر میں بہت تکلیف میں ہوں۔ حکومت کو جلد کچھ کرنا چاہیے۔‘‘

فلم اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر / تصویر Getty Images and IANS
فلم اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر / تصویر Getty Images and IANS
user

تنویر

متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مایہ ناز اداکار دھرمیندر نے بھی کسانوں کی حمایت میں آواز بلند کر دی ہے۔ انھوں نے 11 دسمبر کو ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اپنے کسان بھائیوں کا حال دیکھ کر میں بہت تکلیف میں ہوں۔ حکومت کو جلد کچھ کرنا چاہیے۔‘‘ دراصل دھرمیندر اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ دل سے ایک کسان بھی ہیں اس لیے کسانوں کے لیے انھوں نے آواز اٹھانا ضروری سمجھا۔

اس سے قبل بھی انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کسانوں کے لیے ہمدردی ظاہر کی تھی، حالانکہ بعد میں اس ٹوئٹ کو انھوں نے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ ڈیلیٹ کردہ ان کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا تھا جس میں کئی لوگوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ آخر دھرمیندر نے اپنا ٹوئٹ کیوں ڈیلیٹ کر دیا۔ محمد زبیر نامی ٹوئٹر صارف نے تو اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا تھا کہ ’’پنجابی آئیکن دھرمیندر پاجی یہ ٹوئٹ کیا تھا، لیکن بعد میں انھوں نے ڈیلیٹ کر دیا۔ کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی.. یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا۔‘‘


ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے جانے کو لے کر دھرمیندر جب بہت زیادہ ٹرول ہونے لگے تو محمد زبیر کے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا تھا ’’آپ کے ایسے ہی کمنٹس سے دکھی ہو کر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ جی بھر کے گالی دے لیجیے۔ آپ کی خوشی میں ہی میں خوش ہوں۔ ہاں، اپنے کسان بھائیوں کے لیے بہت دکھی ہوں۔ حکومت کو جلدی کوئی حل تلاش کر لینا چاہیے۔ ہماری کسی کی کوئی سنوائی نہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔