بی جے پی کو موقع ملے تو حیدرآباد ہی فروخت کردے گی: تارک راما راؤ

تارک راما راؤ نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ذریعہ لاکھوں چھوٹے تاجروں کو سڑکوں پر لایا گیا ہے کیا اس پر بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنا چاہیے؟

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کو ہی فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر اسے موقع ملا تو وہ حیدرآباد کو بھی فروخت کر دے گی۔ حکمران جماعت ٹی آر ایس کے پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ نے کہا ”سب ہی جانتے ہیں کہ بی جے پی کو مسلمانوں سے کتنی نفرت ہے۔ کیا یہ بی جے پی نہیں ہے جس نے لوئر سیلیور پروجیکٹ کو اے پی میں ضم کر دیا“؟ بی جے پی، جس نے حال ہی میں ٹی آر ایس کے خلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، اور 50 سوالات پوچھے گئے تھے۔

بی جے پی کی چارج شیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر موصوف نے سوال کیا کہ جوا کے کلب بند کرنے پر ہمارے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی؟ انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ذریعہ لاکھوں چھوٹے تاجروں کو سڑکوں پر لایا گیا ہے کیا اس پر بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنا چاہیے؟


انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی پمپ سٹس پر میٹر لگانے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیا اس کے لئے بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنا چاہیے؟ آپ بتاسکتے ہیں کہ چھ سالوں میں بی جے پی نے حیدرآباد کے ساتھ کیا کیا؟ کیا آپ عوامی شعبہ کی کمپنیوں کو دیگر افراد کے حوالے نہیں کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے انڈین ریلوے جو دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ریلوے نیٹورک ہے کی نجی کاری نہیں کر رہے ہیں؟ کیا آپ دنیا کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ایل آئی سی جس کے 40 کروڑ پالیسی ہولڈرس ہیں اس کی نجی کاری کی کوشش نہیں کر رہے ہیں؟ مودی کے خلاف چارج شیٹ جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان پر چھ سالوں میں 12 کروڑ روزگار کے مواقع نہ دینے کا الزام ہے۔ تارک راما راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس مرتبہ بھی گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں ان کی پارٹی پہلے نمبر پر ہوگی اور مجلس دوسرے نمبر پر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔