حیدرآباد کو نظام کلچر سے آزاد کیا جائے گا... امت شاہ

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ حیدرآباد کے عوام کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کو ایک موقع دیں کیوں کہ ان کی پارٹی نظام کے کلچر سے حیدرآباد کو آزاد کروانا چاہتی ہے۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی حیدرآباد کو نظام کے کلچر سے پاک کرتے ہوئے جمہوری اصولوں کے ساتھ عصری و نئے شہر کی تعمیر کرے گی۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی امیدواروں کی مہم کے دوران کہا کہ خاندانی سیاست کو دور کیا جائے گا۔ بی جے پی جی ایچ ایم سی انتخابات میں نشستوں میں اضافہ کے لئے حصہ نہیں لے رہی ہے بلکہ اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

امت شاہ نے دعوی کیا کہ اس مرتبہ حیدرآباد کا میئر بی جے پی کا ہوگا۔ انہوں نے پوچھا کہ حالیہ سیلاب کے موقع پر وزیراعلی چندرشیکھرراو نے کہا کہ اس کا جواب ان کے پاس کیا ہے۔ ٹی آر ایس اور مجلس حیدرآباد کو عالمی شہر اور آئی ٹی کا مرکز نہیں بناسکتے کیوں کہ وہ نااہل ہیں اور غیرذمہ دار ہیں۔ حیدرآباد کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانے کے لئے بی جے پی اہلیت رکھتی ہے۔ حیدرآباد کوعصری عالمی شہر بنانا چاہیے۔ اس شہر کو نواب اور نظام میں پھنسا نہیں ہونا چاہیے۔


امت شاہ نے روہنگیائیوں کے مسئلہ پر کہا کہ جب وہ کوئی کارروائی کرتے ہیں تو پارلیمنٹ میں گڑبڑ کی جاتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس نے حیدرآباد کو ڈبو دیا کیوں کہ اس نے مجلس کو خوش آمد کی ہے۔ ٹی آر ایس نے مجلس کو تمام تالابوں، نہروں اور نالوں پر غیرقانونی قبضوں کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ 5 برس سے ڈرینس کی صفائی کے بغیر اور نالوں پر سے غیرمجاز قبضوں کو ہٹائے بغیر ٹی آر ایس کیا کررہی تھی۔

امت شاہ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام برہم اور حکمراں جماعت ٹی آر ایس و اویسی کے اتحاد سے مایوس ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کہ اس مرتبہ بلدیہ پر بی جے پی پرچم لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام بہتر حکمرانی چاہتے ہیں۔ وہ نریندر مودی کی قیادت اور بی جے پی پر یقین رکھتے ہیں۔ جس طرح 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ سے بی جے پی سے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اسی طرح اگلا قدم بلدیہ کے انتخابات ہیں۔


انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ حیدرآباد کے عوام کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کو ایک موقع دیں کیوں کہ ان کی پارٹی نظام کے کلچر سے حیدرآباد کو آزاد کروانا چاہتی ہے۔ جہاں کہیں بھی بی جے پی کامیاب ہوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے لیڈروں کے الزامات پر کہا کہ حیدرآباد میں حالیہ سیلاب کے بعد مرکز کی طرف سے امداد دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔