حیدرآباد: مانو کے طلبہ کو آبائی وطن روانہ کرنے کی چانسلر فیروز بخت نے دی ہدایت

فیروز بخت نے کہا کہ اگر طلبہ کی ایوب خان مدد نہیں کرتے ہیں تو وہ منسٹری سے ان کی شکات کریں گے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے ان سے ربطہ کر سکتے ہیں وہ طلبہ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: ملک میں جاری طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ کوان کے آبائی مقامات پر روانہ کرنے کے لیئے چانسلر فیروز بخت نے انچارج وائس چانسلر ایوب خان کوہدایت دی۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیروز بحت نے کہا کہ اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر فاروق نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ وائس چانسلر ایوب خان کوہدایت دیں کہ وہ پریشان طلبہ کی مدد کریں۔ یونیورسٹی میں کشمیر، اترپردیش، بہار اور دیگر ریاستوں کے طلبہ پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے آبائی مقامات جانا چاہتے ہیں۔

فیروز بخت نے ایوب خان نے سے درخواست انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان طلبہ کی مدد کرنی چاہیے اور اس کے لیے بسوں کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ فیروز بخت نے طلبہ کویقین دلایا کہ وہ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے اور جلد سے جلد یونیورسٹی انتظامیہ ان کو آبائی مقامات پر روانہ کرے گی۔


فیروز بخت نے کہا کہ بہت سارے طلبہ جن کو ہاسٹل میں جگہ نہیں ملی ہے وہ کیمپس کے باہر رہے ہیں اور ان کے پاس روم کا کرایہ دینے اور کھانے پینے کو بھی پیسے نہیں ہیں۔ ہمارے اساتذہ لاکھوں روپئے تنخواہیں لیتے ہیں مگرطلبہ کی کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایوب خان کو کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں جوطلبہ کے لیے قائم کی گئی یونیورسٹی میں یہاں کے لوگوں کوحاصل ہوتے ہیں اس کا صحیح استعمال ہونا چاہیے۔ عمر فاروق اسٹوڈنٹ یونین لیڈر نے کہا کہ انہوں نے انچارج وائس چانسلر ایوب خان سے ربطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کوئی تعاون حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ فیروز بخت نے کہا کہ اگر طلبہ کی ایوب خان مدد نہیں کرتے ہیں تو وہ منسٹری سے ان کی شکات کریں گے۔ فیروز بخت نے طلبہ سے کہا کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے ان سے ربطہ کر سکتے ہیں وہ طلبہ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔