حیدرآباد: زندگی سے ناخوش انجینئرنگ کالج کا اسسٹنٹ پروفیسر قلی کا کام کرتا پایا گیا

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا تھا اور بعد میں ایک بازار میں قلی کا کام کرتا ہوا پایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویرآئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: اپنی ذاتی زندگی سے ناخوش ایک انجینئرنگ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر قلی کا کام کرنے لگا۔ یہ معاملہ حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پورمیٹ سے متعلق ہے۔ یہاں ایک پرائیویٹ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کرنے والا یہ شخص 7 اپریل کو کالج کے ہاسٹل سے لاپتہ ہو گیا تھا جہاں وہ مقیم تھا۔ کالج کے عہدیداروں نے سوچا کہ شاید وہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں اپنے آبائی مقام پر گیا ہوگا اور اس کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کیا۔ تاہم اہل خانہ نے بتایا کہ وہ وہاں نہیں آیا۔

کچھ دن انتظار کرنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا تھا اور بعد میں ایک بازار میں قلی کا کام کرتا ہوا پایا گیا۔


عبداللہ پورمیٹ کے انسپکٹر سنیل کمار اور ان کی ٹیم نے عبداللہ پورمیٹ میں ایک مقامی فروٹ منڈی پر نظر رکھی۔ منگل کی صبح پولیس نے اس شخص کو دیکھا جو قلی کے طور پر کام کرنے آیا تھا۔ انہوں نے اسے حراست میں لے کر اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اہل خانہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس کی ماہر نفسیات سے کاونسلنگ کرائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔