حیدر آباد: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کریں گے تلگو فلم انڈسٹری کے نمائندے، فلم ساز دل راجو نے دی جانکاری

تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری اور حکومت کے درمیان ایک پُل کا کام کریں گے۔ اس دوران کئی اہم معاملوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>الو ارجن (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

الو ارجن (فائل)/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

الو ارجن کی فلم 'پشپا-2' کی اسکریننگ کے دوران حیدر آباد میں مچی بھگدڑ معاملے میں سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو نے کہا ہے کہ پوری تلنگانہ فلم انڈسٹری آج وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کرے گی۔ دل راجو نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری اور حکومت کے درمیان ایک پُل کا کام کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دل راجو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ملنے کا وقت دیا ہے اور پوری فلم انڈسٹری ان سے ملاقات کرنے والی ہے۔ اس دوران کئی اہم معاملوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے دل راجو نے بتایا کہ بھگدڑ کے دوران سنگین طور سے زخمی ہوئے تیج کا علاج ٹھیک سے چل رہا ہے اور دو دن پہلے اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں تیج کی ماں ریوتی کی موت ہو گئی تھی۔

دل راجو تیج کے کنبہ سے ملنے کے بعد حیدر آباد کے سکندر آباد واقع کے آئی ایم ایس اسپتال بھی گئے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے تیج کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ریونٹ ریڈی سے بھی ملاقات کی۔ دل راجو نے کہا کہ زخمی بچے پر علاج کا اثر ہو رہا ہے اور ٹھیک ہونے کی راہ پر ہے۔ اسے دو دن پہلے ہی وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور تلگو فلم انڈسٹری کے درمیان یہ میٹنگ سنیمیٹوگرافی وزیر کوماٹی ریڈی وینکٹ ریڈی کے اس بیان کے معاملے میں اہم ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت مستقبل میں صرف کچھ زمروں کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ پر غور کر سکتی ہے جیسے کہ تاریخ، جنگ آزادی یا پھر نشیلی ادویا کی مخالفت اور پیغام پر مبنی فلمیں۔ میٹنگ کا انعقاد ایف ڈی سی کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔