حیدرآباد قضیہ: ’اپنے خاندان کے لئے بیٹے کی طرح تھی دیشا‘

دیشا کی سہیلیوں نے نے کہا کہ والد کے رضاکارانہ طور پر فوج سے سبکدوشی کے بعد اس نے اپنے خاندان کی ذمہ داری بیٹے کی طرح ادا کی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Dec 2019, 2:05 PM

دیشا اپنے خاندان کے لئے بیٹے کی طرح تھی

حیدرآباد: عصمت دری کے بعد قتل کر دی گئی ویٹرنری ڈاکٹر دیشا (تبدیل شدہ نام) کی سہیلیوں کا کہنا ہے کہ دیشا اپنے خاندان کے لئے بیٹے کی طرح تھی۔ دیشا کی سہیلیوں نے نے کہا کہ والد کے رضاکارانہ طور پر فوج سے سبکدوشی کے بعد اس نے اپنے خاندان کی ذمہ داری بیٹے کی طرح ادا کی تھی۔

دیشا کے قریبی افراد نے کہا کہ وہ کافی مہذب لڑکی تھی، ہر کوئی اس کو پسند کرتا تھا۔ وہ شام ساڑھے سات بجے گھر واپس آ جایا کرتی تھی اور اپنی ماں کا کاموں میں ہاتھ بٹایا کرتی تھی۔

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ دیشاکی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات پیش آئی تھی۔ جمعہ کو اس واقعہ کے ملزمین انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔

08 Dec 2019, 2:06 PM

حیدرآباد انکاؤنٹر میں ہلاک ملزمین کے ارکان خاندان خفیہ مقام پر منتقل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات کے ملزمین کے ارکان خاندان کو پولس نے ہفتہ کی شب خفیہ مقام پر منتقل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق معاملہ کے ملزم نمبر ایک محمد عارف کے والد حسین، ملزم نمبر دو شیوا کے والد بی راجو، ملزم نمبر تین نوین کی ماں لکشمی اور ملزم نمبر چار چنا کیشولو کے والد کورپا کو پولس نے ان کے مکانات سے لے جا کر کسی خفیہ مقام پر رکھا ہے۔

ادھر، ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق انکاونٹر میں ہلاک ملزمین کی لاشوں کو محبوب نگر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔