حیدرآباد انکاؤنٹر: ہلاک ملزمین کی لاشوں کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

عدالت نے کہا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم پیر کی شام تک مکمل کر لیا جائے۔ دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی موجودگی میں لاشوں کو ان کے ارکان خاندان کے حوالے کیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے ہدایت دی۔

ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو لی جائے۔ یہ ملزمین انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم پیر کی شام تک مکمل کر لیا جائے۔ دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی موجودگی میں لاشوں کو ان کے ارکان خاندان کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد شواہد کو مہر بند لفافے میں عدالت میں پیش کیے جائیں۔


قبل ازیں، گاندھی اسپتال جہاں کے مردہ خانہ میں ان لاشوں کو محفوظ رکھا گیا ہے، کے سپرنٹنڈنٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ لاشوں کو 2 ڈگری سلسیس درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے اور یہ لاشیں تقریباً 50 فیصد تک مسخ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں یہ لاشیں مکمل طور پر مسخ ہو جائیں گی۔ عدالت نے جمعہ کو ان لاشوں کی تفصیلات پیش کرنے کی سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔