شہر حیدرآباد میں جلد ہی 47 تھیم پارک قائم کیے جائیں گے
ان پارکس کی تعمیر کے لئے 120 کروڑ روپئے صرف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ حکام نے اس مقصد کے لئے ایک ایکڑ سے زائد کھلی اراضیات کی نشاندہی کی ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جلد ہی نئے 47 پارکس قائم کیے جائیں گے۔ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے حصہ کے طور پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) ان پارکس کی تعمیر کے لئے 120کروڑ روپئے صرف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ حکام نے اس مقصد کے لئے ایک ایکڑ سے زائد کھلی اراضیات کی نشاندہی کی ہے۔
جی ایچ ایم سی کے تمام زونس کا احاطہ کرتے ہوئے ہر چھ زونس میں سے دو میں ایسے 12سوچھ تھیم پارکس کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ ان کو تھیم پارکس کا نام دیا گیا ہے۔ ان پارکس کے لئے تر اور خشک کچرے کو علیحدہ علیحدہ کرنا، کمپوزٹ پلانٹ، بارش کے انجذابی گڑھے، کالیشورم پروجیکٹ، ٹرانسفر اسٹیشن کی دیکھ بھال، پلاسٹک ری سائیکلنگ، ٹرانسفر اسٹیشن کی دیکھ بھال، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، ٹریفک، تلنگانہ کلچر، اڈونچر، یونیورسل تھیم، سائنس اور رین فاریسٹ وغیرہ دیئے گئے ہیں۔ چونکہ شہر میں بچوں کے لئے کوئی مخصوص پارک نہیں ہے، اسی لئے بچوں کے تھیم پارکس کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
حال ہی میں حکومت نے حیدرآباد میں پہلے ہی اربن فاریسٹ پارکس اور تھیم پر مبنی پارکس قائم کیے ہیں۔ جوبلی ہلز علاقہ میں رین واٹر ہاروسٹنگ تھیم پارک، گچی باولی میں ڈاگ پارک، گچی باولی میں ہی پنچ تنترا پارک، میر عالم تالاب کے قریب میر عالم پارک، کنڈلا کویا علاقہ میں آکسیجن پارک، گُرم گوڑہ میں سنجیویا پارک، ناراپلی میں ننداونم پارک، کونڈہ پور میں پالا پٹا سائکلنگ پارک، میڈی پلی میں شانتی ونم پارک، شمس آباد میں پنچ وتی فاریسٹ پارک، دھولاپلی میں پرشانتی ونم پارک قائم کیے گئے ہیں۔ ہر پارک کی اپنی اہمیت ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔