جموں و کشمیر: شوپیاں میں گرفتار ہائی برڈ ملی ٹینٹ دوسرے ملی ٹینٹ کی فارئنگ سے ہلاک!

پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں مبینہ طور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث گرفتار ہائی برڈ ملی ٹینٹ دوسرے ملی ٹینٹ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس
کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں مبینہ طور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث گرفتار ہائی برڈ ملی ٹینٹ دوسرے ملی ٹینٹ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ خیال رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ شوپیاں حرمین میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث ہائی برڈ ملی ٹینٹ عمران بشیر گنائی کو گرفتار کیا گیا۔

کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار ہائی برڈ ملی ٹینٹ کے انکشاف اور مسلسل چھاپوں کے دوران شوپیاں کے نوگام علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا‘۔


ٹویٹ میں کہا گیا: ’اس دوران عمران بشیر گنائی نامی ہائی برڈ ملی ٹینٹ دوسرے ملی ٹینٹ کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا‘۔ پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔