ممبئی کا حیات ریجنسی بند، تنخواہیں دینے کے لئے پیسہ نہیں

حیات ریجنسی ممبئی کےمالک نےبیان دیا ہے کہ اگلےنوٹس تک ہوٹل بند رہے گا کیونکہ ایشین ہوٹلس (ویسٹ) سے کوئی فنڈ نہیں مل رہا ۔

فائل تصویر بشکریہ حیات ڈاٹ کام
فائل تصویر بشکریہ حیات ڈاٹ کام
user

قومی آوازبیورو

کورونا وبا نے صرف انسانوں کو بیمار نہیں کیایاان کی جان نہیں لی بلکہ اس نےلوگوں کو معاشی طورپر بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ زندگی کے کئی شعبہ حیات بری طرح متاثر ہیں ، کئی صنعتیں بری طرح متاثر ہیں جس میں سیاحت ایک صنعت ہے اور سیاحت سے جڑی ہوٹل کی صنعت بری طرح متاثر ہے۔ ممبئی سےخبر آئی ہے کہ حیات ریجنسی ممبئی نےپیسہ کی کمی کی وجہ سےاپنےتمام آ پریش عارضی طور پرمعطل کر دئے ہیں۔

واضح رہےحیات ریجنسی ممبئی کےمالک نےبیان میں کہا ہے کہ اگلےنوٹس تک ہوٹل بند رہے گا کیونکہ ایشین ہوٹلس (ویسٹ) سے کوئی فنڈ نہیں مل رہا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے’’ہوٹل کےاسٹاف کو مطلع کیا جاتا ہےکہ ایشین ہوٹلس (ویسٹ ) لمیٹڈ سے حیات ریجنسی ممبئی کےپاس تنخواہیں دینےکےلئےاور ہوٹل میں آپریشن چلانے کےلئےکوئی فنڈ نہیں آ رہا ہے۔‘‘ہوٹل کےتمام آپریشن عارضی طور پر فوری معطل کر دئے گئےہیں اور ہوٹل اگلےنوٹس تک بند رہےگا۔ حیات کے تمام بکنگ چینلس پر ریزرویشن دستیاب نہیں ہوگا۔


انڈیا حیات کےکنٹری ہیڈ اور نائب صدر سنجےشرما کا کہنا ہےکہ ’’ہمارےساتھی اور مہمان ہماری سب سےبڑی ترجیح ہیں ، ہم ہوٹل مالکان سےصورتحال کو حل کرنےکےلئے بات چیت کر رہےہیں ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔