بنگال، اوڈیشہ میں بدھ کو دستک دیگا ’امفان‘، ساحلی علاقے خالی کرانے کا سلسلہ جاری

اتوار کی دوپہر 12 بجے تک یہ طوفان’شدید چکروتی طوفان‘ میں تبدیل ہوچکا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 12 گھنٹوں میں طوفان میں مزید شدت آنے کے امکان ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت ”امفان“ طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اندازے کے مطابق بنگال کے ساحلی علاقہ ساگر دیپ سے 20 مئی کی شام کو ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان کی وجہ سے سندربن کے ساحلی علاقے میں آباد لوگوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

امفان طوفان سے نمٹنے کے لئے مقامی انتظامیہ اور اعلیٰ افسران مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ ساحلی رہائشیوں کو نکالنے کے انتظامات پہلے ہی کر دیئے گئے ہیں۔ مائیک کے ذریعہ لوگوں کو خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ امفان طوفان کا فاصلہ بنگال سے آج مزید کم ہوگیا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق امفان طوفان ساگر دیپ سے 690 کلومیٹر جنوب میں پیر کی صبح 5.30 بجے تھا۔ ساحلی علاقہ دیکھا میں جنوب مغرب میں 940 کلومیٹر۔ 1040 کلومیٹر جنوب اور جنوب مغرب میں کیخوپارہ۔ یعنی اس کا مقام ریاست سے ایک ہزار کلومیٹر سے بھی کم فاصلہ پر ہے۔


اتوار کی دوپہر 12 بجے تک یہ طوفان’شدید چکروتی طوفان‘ میں تبدیل ہوچکا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 12 گھنٹوں میں طوفان میں مزید شدت آنے کے امکان ہین۔ گزشتہ 6 گھنٹوں میں طوفان کی رفتار میں مزید شدت آئی ہے۔ پہلے یہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا۔ اتوار کے بعد سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

پیر کی صبح یہ جنوب خلیج کے وسط اور مغرب میں واقع تھا۔ اس کا طول بلد شمال میں 13.2 ڈگری، اس کا طول بلد 7.3 ڈگری مشرق میں تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کا فاصلہ دھیرے دھیرے کم ہو رہا ہے اور طوفان میں شدت کی وجہ سے خطرے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 May 2020, 6:11 PM