اتراکھنڈ میں بارش کا قہر ، زبردست تباہی، مرنے والوں کی تعداد 40

اتراکھنڈ میں کوماؤں ڈویژن کے نینی تال اور الموڑہ اضلاع میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش کے قہرسے 29 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اتراکھنڈ میں بارش نے زبردست تباہی مچائی ہوئی ہے اور تازہ خبروں کے مطابق وہاں ان بارشوں کی وجہ سے 40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ادھر اتراکھنڈ میں کوماؤں ڈویژن کے نینی تال اور الموڑہ اضلاع میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش کے قہرسے ان اضلاع میں 29 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے اس بارش کے قہر سے سب سے زیادہ نقصان نینی تال ضلع میں ہوا ہے۔ اس ضلع میں 25 افراد کی بارشوں سے پیش آئے حادثات کی وجہ سے موت ہوئی ہے ایک مزدور شدید زخمی ہے ۔

خبرو ں کے مطابق رام گڑھ بلاک کے جھوتیا-سکونا گاؤں میں نو مزدوروں زندہ دفن ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سڑکوں کے بند ہو جانے سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں یہاں نہیں پہنچ پائی ہیں ، جس کی وجہ سے راحت رسانی کے کام سرانجام نہیں دیے جا رہے ہیں ۔ انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرکاش جوشی نے بتایا کہ دوشاپانی میں مکان منہدم ہونے سے پانچ ، تھاراڈی میں سات ، بھیم تال میں ایک ، چوپڑا گاؤں میں ایک ، بوہراکوٹ میں دو لوگوں کی ملبے میں دبنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ چوپڑا گاؤں میں ایک شخص کی نالے میں بہہ جانے سے موت ہو گئی ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو باہر نکالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔