لاکھوں ضرورتمندوں کو کھانا مہیا کرائیں گے ریتک روشن

ریتک روشن نے امید ظاہر ہے کی کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طریقہ سے جو کر سکتے ہیں آیئے اسے جاری رکھیں۔ کوئی عطیہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے ہیرو ریتک روشن کورونا وائرس کی وبا کے اس مشکل وقت میں 1.2 لاکھ ضرورت مند لوگوں کوکھانا مہیا کرا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے بالی ووڈ کے کئی ستارے آگے آئے ہیں۔ ریتک روشن نے بھی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اکشے پاتر فاؤنڈیشن سے ہاتھ ملایا ہے اور تقریباً 1.2 لاکھ ضرورت مندوں کو ڈبہ بند کھانا بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔

اکشے پاتھ فاؤنڈیشن نے ٹوئٹ کیا، ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ ریتک کے آنے سے ہمارے فاؤنڈیشن کو اور تقویت ملی ہے۔ یہ کھانا ہم ملک بھر کے آشرم، یومیہ مزدوروں اور کمزور طبقے کے لوگوں تک اس وقت تک پہنچائیں گے جب تک صورتحال نارمل نہیں ہو جاتی۔


ریتک روشن نے امید ظاہر ہے کی کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنے اپنے طریقہ سے اس بحران کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طریقہ سے جو کر سکتے ہیں آیئے اسے کرنا جاری رکھیں۔ کوئی عطیہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */