اے ٹی ایم سے کس طرح نکالا جائے گا پی ایف فنڈ میں جمع رقم، حکومت کی کیا ہے تیاری؟

ای پی ایف او اپنے ممبران کو ایک خاص قسم کا ڈیبٹ کارڈ مہیا کر سکتا ہے جو ان کے پی ایف اکاؤنٹ سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس کی مدد سے ای پی ایف او کے ممبر آسانی سے رقم نکال سکتے ہیں۔

ای پی ایف او دفتر / آئی اے این ایس
ای پی ایف او دفتر / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

حکومت جلد ہی عوام کو پی ایف فنڈ میں جمع شدہ رقم کے حوالے سے ایک بڑی خوش خبری دینے والی ہے۔ حکومت اب اس تیار میں لگی ہے کہ لوگ پی ایف فنڈ میں جمع رقم اے ٹی ایم کارڈ کی مدد سے بآسانی نکال سکیں۔ ابھی پی ایف اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے میں 10 سے 20 روز تک کا وقت لگ جاتا ہے۔ ان ہی سب پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے حکومت اور ای پی ایف او ایک ساتھ مل کر منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے تحت پی ایف اکاؤنٹ سے رقم اے ٹی ایم کی مدد سے بآسانی نکالا جا سکے گا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم کے ذریعہ سے رقم کیسے نکالی جائے گی؟ یہ سہولت کب سے دستیاب ہو گی؟ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لیے پی ایف اکاؤنٹ ہولڈرز کو کہاں ایپلائی کرنا ہوگا؟ ان تمام طرح کے سوالات کے جوابات یہاں دیے جا رہے ہیں، تاکہ آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

اسپیشل ڈیبٹ کارڈ: ای پی ایف او اپنے ممبران کو ایک خاص قسم کا ڈیبٹ کارڈ مہیا کر سکتا ہے، جو ان کے پی ایف اکاؤنٹ سے منسلک کر دیا جائے گا۔

ڈائرکٹ وِڈرول: اس کارڈ کے ذریعہ کسی بھی اے ٹی ایم پر جا کر پی ایف اکاؤنٹ سے براہ راست رقم نکال سکیں گے۔ یہ عمل آپ کے بینک اکاؤنٹ میں مداخلت کیے بغیر مکمل ہوگا۔

آن لائن ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں: فی الحال پی ایف رقم نکالنے کے لیے آن لائن کَلیم فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔ لیکن نئے نظام کے تحت یہ عمل کافی آسان ہو جائے گا اور رقم فوری طور پر مل جائے گی۔


قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے نومبر ماہ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت ای پی ایف صارفین کو پروویڈنٹ فنڈ یعنی پی ایف میں جمع محنت کی کمائی کو اے ٹی ایم سے نکالنے کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری میں ہے۔ اے ٹی ایم کی مدد سے صارفین کو پی ایف میں جمع کی گئی رقم کا 50 فیصد نکالنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔ ای پی ایف او کی اس نئی پالیسی کا اعلان حکومت نئے سال 2025 میں کر سکتی ہے۔ اگلے سال مئی-جون 2025 میں ای پی ایف او 3.0 کو نافذ کیا جا سکتا ہے۔ ای پی ایف او کے ممبر اور نامزد افراد اے ٹی ایم کا استعمال کر کے رقم نکال سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں جب ای پی ایف او کے ممبر کی موت ہو جاتی ہے تو نامزد فرد اے ٹی ایم کی مدد سے رقم نکالنے کا اہل ہو سکتا ہے۔ اسے آسان بنانے کے لیے، نامزد شخص کو اپنا بینک اکاؤنٹ متوفی ممبر کے ای پی ایف اکاؤنٹ سے منسلک کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔