بی جے پی کے کتنے لیڈران اپنے بچوں کو اگنی پتھ میں بھیج رہے ہیں؟ اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر کے فائدے شمار کرانے کے بجائے بی جے پی کو اپنے ان اراکین اور حامیوں کی فہرست جاری کرنی چاہئے جو اپنے بچوں کو اس اسکیم میں بھیج رہے ہیں۔

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: آرمی تقرری کے لئے اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کی توہین قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ اگنی ویر کے فائدے شمار کرانے کے بجائے بی جے پی کو اپنے ان اراکین اور حامیوں کی فہرست جاری کرنی چاہئے جو اپنے بچوں کو اس اسکیم میں بھیج رہے ہیں۔

یادو نے ٹوئٹ کر لکھا' بی جے پی جس طرح سے اپنے حامیوں سے اگنی پتھ کے نام نہاد فوائد شمار کرانے میں لگی ہے۔ اس سے اچھا ہوگا کہ بی جے پی اپنے ان اراکین۔حامیوں کو فہرست جاری کرے جو اس اسکیم میں اپنے بچوں کو بھیج رہے ہیں۔ دوسروں کو نصیحت دینے سے اچھا ہے کہ بی جے پی خو دمثال پیش کرے۔ بی جے پی نوجوانوں کی توہین بند کرے۔


قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی آرمی تقرری اسکیم اگنی پتھ کی مخالفت میں گذشتہ دونوں اترپردیش اور بہار سمیت ملک کے کچھ علاقوں میں مظاہرے ہوئے تھے۔ ایس پی اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے قلیل مدتی اس اسکیم کو نوجوانوں کے مستقل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔

ادھر اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں پرتشدد مظاہرہ کرنے والوں کو اگنی پتھ اسکیم کا فائدہ نہیں دئیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تینوں افواج کے سربراہوں نے کہا کہ فوج نظم وضبط چاہتی ہے جہاں تشدد اور مظاہرہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگنی ویروں کی تقرری عمل میں ایسے اراکین کی شناخت کر انہیں درخواست سے روکا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔