ہماچل پردیش کے کلّو میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی

کلّو کے ایس پی گرودیو سنگھ کے مطابق یہ واقعہ وادی بنجار کے گھیاگی علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ 5 زخمیوں کو زونل اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور 5 بنجار کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہماچل پردیش کے کلّو میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ سیاحوں سے بھرا ٹیمپو ٹریولر کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے بنجار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کلّو کے اسپتال ریفر کردیا گیا۔

کولو کے ایس پی گرودیو سنگھ کے مطابق، یہ واقعہ کل رات تقریباً 8:30 بجے بنجار وادی کے گھیاگی علاقے میں این ایچ- 305 پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 زخمیوں میں سے 5 زخمیوں کو زونل اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور 5 بنجار کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


بنجار سے بی جے پی ایم ایل اے سریندر شوری نے کہا کہ گاڑی میں کئی ریاستوں جیسے راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دہلی کے مسافر سوار تھے۔ ایم ایل اے نے اندھیرے کے باوجود ریسکیو آپریشن کرنے پر ضلع انتظامیہ اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔